لوٹن میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

بھارت نے جارحانہ طور پر آرٹیکل370اور 35 اے میں تبدیلی کی، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے،مقررین
یٰسین ملک کو من گھڑت کیس کی آڑ میں جیل میں رکھا گیا ،مودی یٰسین ملک کو پھانسی چڑھا کر ہندو ووٹرز کی ہمدردیاں سمیٹ رہاہے
لوٹن(اسرار احمد راجہ ) 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف کشمیری دنیا بھر میں سراپائے احتجاج ہیں ، برطانیہ میں مقیم محترک کشمیری اور پاکستانی ڈائسپورہ جو سالہا سال انسانی حقوق کی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خلاف ورزیوں پر متحرک رہتے ہیں اس سال 5 اگست کو کشمیر کی تاریخ کے اس سیاہ ترین دن کے موقع پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت نے پانچ اگست2019 کو کشمیر پر شب خون مار کر کشمیر کی جداگانہ متنازعہ حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اپنے ہی آئین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
اسی مناسبت سے لندن لوٹن کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر میں لاکر آباد کیا جارہا ہے۔ جبکہ کشمیری لیڈرشپ کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یسین ملک کو مختلف من گھڑت کیسوں میں پھنسا کر عمر قید کی سزا دے کر جیل میں ڈال دیا گیا اور اب نریندر مودی ائندہ الیکشن سے پہلے یسین ملک کو پھانسی چڑھا کر اپنے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان حالات میں کشمیری دنیا بھر کے آذادی پسند اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیموں سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا دنیا کے امیر ترین ممالک کے لیے کاروبار اور معیشیت کتنی اہم ہے چونکہ کیا ان کے لیے انسانی حقوق کی پائمالیاں کوئی معانی نہیں رکھتیں ۔
شرکاء نے بھارت کے ان غیر انسانی اقدامات کے خلاف لندن میں 5 اگست کو ایک بڑے مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں برطانیہ بھر سے ان تمام افراد کو شرکت کے لیے مدعو کیا ہے جو انسانی حقوق کی پاسداری کی بات کرتے ہیں ۔ 5 اگست کو پارلیمنٹ سکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر تک ایک پرامن احتجاج جائے گا ۔
لوٹن میں منعقدہ اجلاس میں مزہبی سیاسی، سماجی اور شخصیات نے شرکت کی اور اسی سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو برطانیہ بھر کے سیاسی ، مذہبی و سماجی راہنماوں سے رابطہ کر کے بھرپور مظاہرے کا اہتمام کرے گی۔ اجلاس میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی مفتی خالد محمود پروفیسر ظفر خان، صابر گل، حاجی چوہدری محمد قربان، ملک پنوں خان اعجاز ملک،ڈپٹی لیڈر کونسلر راجہ اسلم،آصف شریف، سابق کونسلر کاشف،اسرار راجہ چوہدری یوسف سابق مئیرطاہر ملک پروفیسر امتیاز ، ملک لطیف، شبیر ملک،چوہدری یوسف، چوہدری شکیل،خواجہ کبیر اور دیگر نے شرکت ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے