سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ

لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) مسلم لیگ ( ن ) لوٹن برطانیہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سمیت شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور راجہ فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم بھی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مسلم لیگ ن برطانیہ لوٹن کی جانب سے منعقد اس تقریب میں پارٹی کے دیگر رہنمائوں، کارکنان ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات سمیت سابق میئر اور کونسلرز نے بھی بڑی شرکت کی اور تقریب میں کشمیر کے حوالے راجہ فاروق حیدر خان کی کاوشوں کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعزم و اعادہ بھی کیا ۔

عشائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول کریم ﷺ و منقبت پڑھی گئی ۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عشائیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں خطیب ملت علامہ قاضی عبد العزیز چشتی ایم بی ای ، کونسلر راجہ اسلم خان ، زبیر اقبال کیانی ، راجہ بشارت ، حسین شہید سرور، راجہ عندلیب ، انوار ملک ،راجہ ساجد ، راجہ ظفر ،سینئر نائب صدر راجہ اشتیاق ، عمیر کیانی ،سینئر رہنما مسلم لیگ ن راجہ آصف ، سردار نفیس سرور ، راجہ اکرام اللہ ، سابق میئر لوٹن چوہدری محمد ایوب ، سابق صدر مڈلینڈ راجہ امجد ، سابق جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس ذاکر کیانی ، سابق میئر بریڈفورڈسردار آصف ، ڈاکٹر نثار ، راجہ تبریز ، مجید قریشی ، راجہ ظہور ، ظفر قریشی ، راجہ شفیق ، چوہدری خالد ، خرم پراچہ ، لیاقت قریشی ، راجہ تصور ، راجہ امتیاز ، چوہدری امتیاز ، راجہ اعجاز ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن برطانیہ سردار فاروق خان ، ترقیر مرزا ، راجہ فیاض ، چوہدری سجاد ، راجہ افتخار کیانی ،سینئر صحافی شیراز خان ، امجد فاروق راجہ ، چوہدری جہانگیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مہمان خصوصی کے خطاب سے قبل علامہ قاضی عبد العزیز چشتی ایم بی ای نے چوہدری محمد عزیز مرحوم کے اعلیٰ درجات کے لئے خصوصی دعا فرمائی ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مختلف نعرے عالمی برادری کو کنفیوژن کا شکار کر رہے ہیں مسئلہ کشمیر کا واحد حل 13اگست 1947کی قرار داد کے تحت رائے شماری ہےجس سے کشمیری اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے مختلف نعروں کی بجائے ’’ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری‘‘ہونا چا ہئے اس کے علاوہ کسی بھی موقف کو دنیا میں پذیرائی نہیں ملے گی آج دنیا میں تحریک کشمیر اگر زندہ ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی قربانیوں اور بیرون ملک بسنے والے ڈائسپرا کی بدولت ہے جنہوں نے ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند کی۔کونسلر راجہ اسلم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیری خود عالمی اداروں میں جا کر اپنا مقدمہ نہیں لڑیں گے اس وقت تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرے اور او آئی سی میں کشمیریوں کو آبزرور ا سٹیٹس دلائے، کشمیر کے حوالے سے اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی تنازع بن جائے گا جس سے کوئی پیش رفت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے