لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سموگ سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور حکومت نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سموگ سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 ملین روپے خرچ ہوں گے جس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت ماحولیات و موسمیات مصنوعی بارش میں کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے