امریکا کا اسرائیل کو 30 دن کا الٹی میٹم

واشنگٹن: امریکا نے ایک خط میں اسرائیل کو الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 30 دن کے اندر غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جائے۔ اگر اس میں اضافہ نہ کیا گیا تو امریکی فوجی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کے نام ایک سخت انتباہی خط میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج شمالی غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کو خط لکھنے کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب اسرائیل نے گزشتہ ماہ غزہ میں 90 فیصد سے زیادہ انسانی امداد کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا جس سے خطے میں ایک بڑا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے