دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون واپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اَپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپپنگ جوڑی کے مسلسل ناکام ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دسمبر 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق کو دوبارہ پلئینگ الیون کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔گزشتہ سال بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی تاہم وہ ابتک قومی ٹیم کو ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جتواسکے ہیں۔دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے بعد شان مسعود کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا جبکہ انکی محمد رضوان، سعود شکیل اور آغا سلمان کے نام قیادت کیلئے زیر غور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے