شہبازشریف نے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ اہم بیٹھک میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر غور بھی کیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیاگیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرتی رہے گی، ملک کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ بعد ازاں شہباز شریف صدر ن لیگ سے ملاقات کے بعد جاتی عمرہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
