معروف برطانوی شخصیت لارڈ قربان حسین کا بیٹھک میں خصوصی انٹرویو

یوٹیوب چینل دیس پردیس (DP) کے سینئر اینکر چاچا چوہدری لوٹن کی گلیوں کے سیر سپاٹے کے بہانے لارڈ قربان حسین کے گھر تشریف لے گئے۔رسمی گفتگو انٹرویو میں بدل گئی،لارڈ قربان حسین دیس پردیس ٹیم کی گھر آمد پر مشکور ،روایتی کشمیری کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی یوٹیوب چینل دیس پریس ( DP) اور پروگرام بیٹھک میں اپنی میزبانی اور گفتگو کا جادو جگانے والے چاچا چوہدری گزشتہ روز ہائوس آف لارڈ کے مستقل رکن لارڈ قربان حسین کے گھر پہنچے ۔لارڈ قربان حسین نے چاچاچوہدری اور پروگرام بیٹھک کی ٹیم کی گرم چائے سے تواضح کی جس کے بعد گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔
ابتدائی سوال کا جواب دیتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ انہوں نے مانچسٹر میں 22 برس گزارے جبکہ لوٹن میں 30 سال ہو گئے ہیں،پرائمری و سیکنڈری تعلیم مانچسٹر جبکہ باقی تعلیم پارٹ ٹائم میں حاصل کی۔انہوں نے مقامی فیکٹری میں بھی کام کیا۔گھر میں اچھے ماحول کے باعث کمپنی میں بھی انہوں نے اچھے دوستو ں کو چنا ۔مانچسٹر میں میں تھوڑا سا پولیٹیکل انٹرسٹ تھا لیکن الیکشن نہیں لڑا پھر لوٹن میں سن1993 میں آیااور 94 میں یونین کا سیکریٹری جنرل منتخب ہوا ،ادھر سے لیور پارٹی نے مجھے پک اپ کر لیا اور سن 1996 میں الیکشن کی آفر کی وہ سیٹ ون بھی کر لی ۔ سن 2005 میں پارلیمنٹ الیکشن جیتااور 2009 میں لوکل الیکشن میں کامیاب ہوا جبکہ دو پارلیمانی الیکشن لڑے۔ الیکشن کے فورا بعد ہائوس آف لارڈ میں میری تعیناتی ہو گئی، 2011 میں ہائوس آف لارڈ کا ممبر بنا ۔میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا واحد شخص ہوں جو ہائوس آف لارڈ ممبر بنا اور یہ ممبر شپ تاحیات ہوتی ہے۔میں ہمیشہ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ ایسے ملک میں اللہ نے ہماری روزی لکھی ہے جہاں کوئی رکاوٹ نہیں ،بس محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔میں بہت فخر سے کہتا ہوں کہ میرا تعلق مزدور خاندان سے ہے ،جبکہ میں نے خود بھی شروعات میں مزدوری کی ہے ۔
اگر اس ملک میں آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو بہت سے مواقع موجود ہیں بس وقت کا صحیح استعمال کریں۔ برطانیہ کا سیاسی نظام دنیا کے بہترین نظام میں سے ایک ہے ،اگر کوئی سیاست میں آنا چاہتا ہے تو ضرور آئے،انہوں نے سب والدین کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو سب سے زیادہ توجہ اپنے بچوں پر دینی چاہئے ،اس ملک میں تعلیم فری ہے ،پوری توجہ سے بچوں کو تعلیم دلوائیں۔غلط سوسائٹی کی طرف نہ جانے دیں اس کا فائدہ دونوں کو ہوگا۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ رزق حلال کی تلاش کرے۔انٹرویو کے اختتام پر لارڈن قربان حسین نے چاچا چوہدری اور ٹیم دیس پردیس کو کھانے پر مدعو کیا ، جس پر (ٹیم ڈی پی)اور چاچا چوہدری نے لارڈ قربان حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی پروڈکشن و ڈائریکشن کے فرائض اسرار احمد راجہ نے انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے