صدر تحریک انصاف کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی لوٹن آمد کے موقع پر پروگرام کا خصوصی انعقاد
لوٹن ( رپورٹ: آصف شریف )پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے زیر اہتمام لوٹن کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی سینئر نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر چوہدری ظفر انور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چوہدری حمید پوٹھی نے کی ۔ سابق وزیر اعظم آزاد و جموں کشمیر اور صدر تحریک انصاف کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی لوٹن آمد کے موقع پر پروگرام کا خصوصی انعقاد کیا گیا ۔
