لوٹن میں خوبصورت فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

معروف مصور ابو یحییٰ کے بنائے ہوئے شاہکار فن پاروں نے شرکا کی خاص توجہ حاصل کی
لوٹن (رپورٹ: ڈی نیوز 24)لوٹن میوزیم میں ایک خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآنی آیات و اسلامی تعلیمات سے جڑے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ نمائش کو دیکھنے کے لیے نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب و کمیونٹی کے افراد آ رہے ہیں اور اسلامی آرٹ و آرٹیسٹ کو خوب داد وتحسین پیش کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لوٹن میں واقع وورڈن میوزیم میں معروف پاکستانی کشمیری نژاد برطانوی مصور ابو یحییٰنے جانب سے خوبصورت اور جازب نظر نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں خوبصورت قرآنی آیات و اسلامی تعلیمات سے جڑے فن پاروں کو پیش کیا گیا ۔

فن خطاطی یا کیلی گرافی ایک مہنگا شوق ہے یہ ایسا فن ہے جس کے لیے وقت اور پیسے کی ساتھ ساتھ فنکار کے ذہن کی عکاسی کرتے ہوئے فن پاروں کو دیکھنے والے کے لیے ایک پیغام چھوڑتا ہے ۔ معروف مصور ابو یحییٰ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اور برطانیہ میں اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ اپنے شوق فن خطاطی کو بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔ ان کا زیادہ کام قران کریم کی آیات مبارکہ کو خوبصورت رنگوں اور زاویوں سے پیش کرکے اسلام کا پیغام امن و سلامتی دینا ہے ۔ لوٹن کے وورڈن میوزیم میں ان کے فن پاروں کی نمائش دیکھنے مئیر آف لوٹن سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیلی گرافی سے شغف رکھنے والے افراد شریک ہوئے اور ان کے فن پاروں کو داد و تحسین پیش کیا ۔نمائش کے شرکا جہاں فنکار ابو یحییٰ کو داد دے رہے ہے۔ وہاں ان فن پاروں سے اسلام کا پیغام محبت امن و سلامتی بھی لے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے