MIHAS ملائیشیا انٹرنیشنل حلال فوڈ کے زیر اہتمام شاندار نمائش

نمائش میں مختلف 10پاکستانی کمپنیوں نے اسٹال لگائےجسے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت پسند کیاگیا
کوالالمپور (رپورٹ: ڈی نیوز 24)ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل حلال شو کیس MIHAS کے زیر اہتمام ایک شاندار ایکسپو کا اہتمام کیا گیاجس کا افتتاح ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کیا ۔نمائش میں متعدد ممالک کے اسٹال سمیت پاکستان کی بھی 10 مختلف کمپنیوں نے اسٹال لگائے جس میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی گئی جسے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت پسند کیاگیا ۔نمائش میں ملائشیا کے نائب وزیراعظم زاہد حامدی،وزیر تجارت سمیت دیگر وزارتوں کے قلمدانوں نے وزیراعظم کے ہمراہ نمائش میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ ،ڈاکٹر حسیب امین،ٹریڈ کونسلر میڈم طاہرہ جاوید اور دنیا بھر کے مندوبین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے اسٹیج پر آ کر دنیا کی سب سے بڑی حلال پروڈکٹس کی نمائش ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی کمپنیز کے نمائندگان بھی پر امید ہیں کہ اس نمائش سے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی ملے گی جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اورساتھ ہی دنیا پاکستان کی مصنوعات سے بھی روشناس ہو گی۔حلال مصنوعات کی یہ نمائش 4 دن تک جاری رہے گی جس میں لاکھوں ڈالرز کی کاروباری ڈیلیز اور لاکھوں لوکل ملائشین صارفین کی آمد متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے