بھارتی فوج کو ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد فوجی آپریشن کی آڑ میں مارا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کیا گیا اور اس کے نتیجے میں 12 عسکریت پسند مارے گئے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔ تاہم بھارتی فوج اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر سکی کہ اس نے مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ چند ماہ قبل اسی طرح کے ایک فوجی آپریشن میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خواتین اور بچے ہلاک ہوئے تھے اور مبینہ طور پر 26 عسکریت پسندوں کو ہتھیار پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورم اور منی پور سمیت کئی ریاستوں میں بھارت سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز زور پکڑتی جا رہی ہیں۔