صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملاقات

اسلام آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر جسٹس صداقت حسین راجہ نے صدرکو ہائیکورٹ میں جاری مقدمات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی اور ا نہیں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ سلطان محمود چود ھری نے جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی جس پرچیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے