5جنوری یوم حق خودارادیت :مظفرآباد میں پروقار تقریب کا اہتمام

کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے لیے 5 جنوری 1949 کو قرارداد منظور کر کے اس حق کو تسلیم کیا
مظفر آباد: صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل کا کہنا ہے کہ عالمی انسانی چارٹر میں حق خودارادیت کسی بھی قوم کا بنیادی حق قرار دیا گیا ہے ۔چیف آرگنائزر تحریک جوانان کشمیر ڈاکٹر راجہ زاہد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے زائد عرصے سے وعدہ کیے گئے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم حق خودارادیت منا کر کشمیری عوام اپنے عزم کی تجدید کا اظہار کرتے ہیں ، مقررین تحریک جوانان کشمیر کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک جوانان کشمیربھارتی حکومت کی آئینی ترامیم ،جبر اور ظلم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا۔تحریک جوانان کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، تحریک جوانان کشمیر پاکستان کی ذمے داری ہے کہ علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے کشمیری عوام کو شامل کر کے کردار ادا کرے ۔
تفصیلات کے مطابق 5جنوری کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر تحریک جوانان کشمیر نے مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل نے کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان کشمیر کے صدر اجمل مغل نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے چارٹر میں حق خود ارادیت کو کسی بھی قوم کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے اسی چارٹر کے تحت پوری دنیا کی مظلوم اقوام نے آزادی حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ نے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے لیے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کر کے اس حق کو تسلیم کیا جس کو آج پوری کشمیری قوم پوری دنیا میں منا رہی ہے کہ اقوامِ متحدہ اپنے دئیے گئے مینڈیٹ کو تسلیم کروائے ۔اس موقع پر تحریک جوانان کشمیر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر راجہ زاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی برسوں سے جان ومال کی قربانی دے کر اپنے اس حق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں اور جب تک دنیا انہیں یہ حق نہیں دیتی ان کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے عالمی برادری کے دئیے گئے حق کے عزم کو منانے کی تجدید ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت ترامیم سمیت جتنے مرضی ظلم وزیادتی کر لے وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا کشمیری عوام کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد ہی رہنما اصول متعین کرتی ہیں ۔مقررین نے اس موقع پر اہلیان پاکستان سمیت حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مزید احسن انداز سے تمام کشمیریوں کو شامل کر کے ریجنل اور عالمی فورمز پر حق خود ارادیت کے حصول کی سیاسی ، سفارتی کاوشیں جاری رکھے ۔ اس موقع پر فضل الرحمان علوی صدر سپورٹس یوتھ ، ڈویژنل صدر تحریک جوانان کشمیر سردار طارق محمود جنجوعہ، کنوینر سوشل میڈیا راجہ یاسر، ضلعی صدر مظفرآباد عاقب الرحمن اعوان ، ضلعی صدر نیلم خواجہ پرویز ، سرپرست اعلیٰ نیلم راجہ نسیم ، بنارس مغل و دیگر نے خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے