2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا پاکستان میں مظاہرین پر تشدد کی انکوائری کا مطالبہ

لندن، لوٹن:برطانوی پارلیمنٹ کے 2 لیبر ارکان سارا اون اور ریچل ہوپکنز نے پاکستان میں پی ٹی آئی مظاہرین پر مبینہ تشدد کی انکوائری کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کا وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر ان پر زوردیاہے کہ پی ٹی آئی حتجاج کے دورا ن قتل و تشدد، گرفتاریوں کامعاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھائے۔ خط کہاگیاہے کہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرکے اس امر کو یقینی بنائیں کہ پاکستان میںبین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو، سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ہوئے پی ٹی آئی احتجاج کے دورا ن قتل و تشدد،گرفتاریوں کی آزادانہ تحقیقات ہوں،مذاکرات، میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کو تحفظ حاصل ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ معاملے کواٹھائے۔ انہوں نے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے میں کہا ہے کہ آپ کو لوٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے خط لکھ رہے ہیں کہ پاکستان سے کچھ انتہائی تشویشناک خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک کا ذکر کیا گیا ہے جو سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے