چناری :مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سید غلام نبی شاہ کرنل محمد عارف عباسی راجا وقار احمد خان سردار محمد مظفر عباسی پیرزادہ ظہیر الدین بزرگ رہنما سردار محمد اشرف عباسی قاری محمد عارف محمد نذیر قریشی نے کہا ہے کہ قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی چناری چکوٹھی یونین کونسل کھلانا چکار ہٹیاں بالا لیپہ ویلی لمنیاں گوہر آباد اور دیگر علاقوں سے کارکنوں نے مسلم کانفرنس 18 دسمبر کو فیض آباد راولپنڈی میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی صدارت میں منعقد ہونے والی برسی کی بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق قائد ملت چوہدری غلام عباس کی تاریخ وفات پر 18 دسمبر 2024 کو ریاست بھر میں عام تعطیل ہو گی۔