کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر نہیں رہے، جگہ پر قبضہ ہوگیا

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر نہیں رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر بکنے والے رشبھ پنت نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے آئی پی ایل معاوضوں کی تصدیق ہونے کے بعد رشبھ پنت کرکٹ سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے بھارتی کرکٹر بن چکے ہیں۔آئی پی ایل کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے جو کہ ریکارڈ بھی بن گیا ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے ویرات کوہلی کو 21 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔رشبھ پنت اور ویرات کوہلی دونوں کی آمدنی کے 2 ذرائع بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی پی ایل ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر کی کُل آمدنی سالانہ 32 کروڑ روپے ہے جبکہ ویرات کوہلی ان 2 ذرائع سے 28 کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔دوسری جانب ویرات کوہلی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی 7 کروڑ روپے ہے جبکہ آئی پی ایل کے نئے معاہدے کے تحت انہیں 21 کروڑ روپے سالانہ ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے