پاکستان شوبز کی اداکارہ دانیہ انور نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا کے سیزن 3 میں حصہ لینے والی اداکارہ دانیہ انور نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور ماضی میں طلاق کے تجربے اور اس کے بعد سماجی ردعمل پر گفتگو کی ہے۔دانیہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت بے کار ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں دو بار محبت کا تجربہ کیا۔ دونوں بار انہوں نے اپنے جذبات کا براہ راست اظہار کیا۔ پروگرام میں موجود اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ دانیہ کے دوسرے شوہر فرحان بیگ نے انہیں دوبارہ محبت پر یقین دلایا۔ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر بات کرنے سے گریز کرنے والی دانیہ انور نے پہلی مرتبہ ٹی وی پر یہ انکشاف کیا کہ وہ معروف فلم اسٹار ندیم بیگ کی بہو ہیں اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔ دانیہ نے شو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد ان کے دوسرے شوہر فرحان بیگ نے ان کی زندگی میں محبت کی اہمیت دوبارہ قائم کی اور وہ زندگی کی طرف واپس آئیں۔