کوٹلی :کوٹلی پولیس نے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر رفیق احمد نیئر کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوٹلی سے اسلام آباداحتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے صدر پی ٹی آئی اور کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر رفیق احمد نیئر بھی زیرحراست ہیں۔