کشمیر میں پولیس گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں : آصف حسین،عدنان ملک

حکومت پاکستان و آزاد کشمیر ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف فوری ایکشن لے ، رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کوٹلی

کوٹلی(رپورٹ: ڈی نیوز24ٹی وی )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع کوٹلی کے سابق جنرل سیکریٹری و آرگنائزرآصف حسین ملک، عدنان ملک،نے اپنے حالیہ بیان میں آزاد کشمیر میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور آزادی پسند پارٹیوں کیخلاف مقامی پولیس کی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان و آزاد کشمیر حکومت کو فی الفور ان پر تشدد کارروائیوں کو روکنے اور ظالمانہ کارروائیوں کے احکامات جاری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آصف حسین ملک نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے عوام اب کسی جھانسے کو قبول نہیں کریں گے۔ اپنے وسائل پر قابض قوتوں کو نکال باہر کریں گے ۔ہمارے دریا جنگلات معدنیات و سیاحت سے پاکستان اپنا نظام چلا رہا ہے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو پسماندہ رکھا گیا ہے لیکن اب قوم جاگ چکی ہے،اب غیر ریاستی عناصر و مقامی وظیفہ خوار نوکروں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔انشا اللہ بہت جلد جموں کشمیر کے وسائل پر ریاست کے عوام کے کنٹرول میں ہوں گے اور ان غیر ملکی وظیفہ خوار وزیروں کی فوج سے نجات حاصل کر لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لبریشن فرنٹ پوری ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کے لئے روز اول سے ہی کوشاں ہےاور اس کے لیے ہزاروں حریت پسندوں نے اپنئ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور چیئرمین یاسین ملک صاحب ابھی بھی بھارت کی جیلوں میں قید ہیں اور یہ سب کچھ پاکستان و آزاد کشمیر کی نااہل و جابر حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔فتح انشا اللہ حق کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے