پنجاب کونسل آف آرٹس اور  دی آرٹ اینڈ کلچرل فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور :پنجاب کونسل آف آرٹس(پکار) اور دی آرٹ اینڈ کلچرل فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار اور دی آرٹ اینڈ کلچر فورم کے چیئرمین راؤ دلشاد علی نے دستخط کیے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ادارے فن و ثقافت کے فروغ کے لیے آپس میں تعاون کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے آرٹ اور کلچر کے پروگراموں میں نوجوانوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نوجوان اور خواتین فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے