باکو:وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار،عطاتارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عرب اسلامک اجلاس کے بعد سعودی عرب سے براہ راست باکو پہنچے، وزیراعظم ماحولیات کے متعلق کاپ 29 کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کاپ 29 کانفرنس کے میزبان ہوں گے، وزیراعظم کانفرنس سےخطاب میں ماحولیاتی آلودگی کی مشکلات کا بتائیں گے۔وزیراعظم پاکستان کودرپیش موسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےآگاہ کریں گے، اور کاپ کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی تجاویز دیں گے۔وزیراعظم پاکستان پویلین کی کلائمنٹ فنانس گول میزکانفرنس کی بھی میزبانی کریں گے اور تاجک صدر کی میزبانی میں گلیشئرز کے تحفظ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس میں آئےعالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ شہبازشریف عالمی رہنماؤں کوعشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔