سعودی ولی عہد کی غزہ، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ریاض :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کرتے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے۔ ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو فلسطین اور لبنان میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کروانا چاہیے۔محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔سعودی ولی عہد نے اسرائیل کے ایرانی سرزمین پر حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے