آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر-میک گرک 13 رنز بناکر شاہین کا شکار بنے، میتھیو شارٹ بھی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلوی بیٹر جوش انگلس 18 اور مارنس لبوشین 6، اسٹیو اسمتھ 35 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹ کر سیریز کو برابر کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز میں فتح کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، میٹ شارٹ، جیک فریزر-میک گرک، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ