دفعہ 370 کی بحالی، مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے ریاست کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد نیشنل کانفرنس کے رہنما و نائب وزیراعلیٰ سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی، جسے منظور کرلیا گیا۔اسپیکر اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے قرارداد پر ایوان سے رائے طلب کی، جس پر بی جے پی ارکان کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے حمایت کردی۔اسپیکر مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے ارکان کی رائے کو کی بنیاد پر قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔نائب وزیراعلیٰ سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانا ہے جن کے تحت ریاست کو خود مختاری حاصل تھی۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا، جس سے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑی تعداد میں ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے ہیں تاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے