کشمیر کا یوم تاسیس اور لوٹن بارو کونسل

قارئین کرام 24 اکتوبر جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر لوٹن کے ٹاؤن ہال پر کشمیر کا جھنڈا لہرایا گیا ہے جو برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کی تاریخ کا ایک بڑا واقع ہے میرے خیال میں لوٹن برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر ہیں جس میں جھنڈا لہرایا گیا ہے بلا شعبہ یہ کارنامہ سر انجام دینےپر لوٹن کی بارو کونسل اور کونسلرز لائق تحسین ہیںجنہوں نے تحریک آزادی کشمیر پر برے دنوں میںایک بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا اس پر ہم لوٹن بارو کونسل کے شکر گزار ہیں کمیونٹی کے کاموں میں لوٹن بارو کونسل سب سے آگے ہیں لوٹن بارو کونسل نے اس سے قبل دو بار کشمیر پر حق خودارادیت کے حصول کیلئے قراردادیں پاس کر کے کشمیریوں پر احسان کیا تھا آج ایک پھر جھنڈا لہرا کر کشمیریوں کی تاریخ کا ایک بڑا دن بنا دیا ہے اس ایونٹ کی وجہ سے تاریخ میں لوٹن بارو کونسل نے ٹاؤن ہال پر جھنڈا لہرا کر ایک بڑا کارنامہ سر انجام دیا اس قابل ستائش کوشش پر کشمیری بارو کونسل کے شکر گزار ہیں اس کارنامے کو حقیت کا روپ دینے میں کشمیر ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے کشمیری رہنماء سردار آفتاب احمد خان کی بڑی کاوش ہے اسکے ساتھ شہر کی مئیر تہمینہ سلیم اور کونسلر جاوید حسین نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے ، اس موقع پر (راقم ) سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، کونسلر امجد علی ، پروفیسر راجہ ظفر خان ، مفتی خالد محمود ، سابق میئر طاہر ملک ، سابق مئیر کونسلر یعقوب حنیف ، ڈاکٹر طاہر محمود ، ڈاکٹر مظہر کیانی ، سابق میر کونسلر محمود حسین ، سابق میر کونسلر محمد فاروق ، سابق ڈپٹی میئر کونسلر زینب راجہ، کونسلر باسط علی ، کونسلر عالیہ خان ، کونسلر اور بیس لطیف ، کونسلر انوار ملک ، بینش رفیق ، صابر گل ، چوہدری جہانگیر ، چوہدری محمد شار، پروفیسر راجہ محمد عارف ، راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ ، خورشید مغل ، مہربان بٹ ، ملک لطیف ، ملک مربان خان ، سید حسین شہید ایڈووکیٹ ، محمد صدیق راٹھور، شفاعت پوٹھی ، حاجی چوہدری محمد قربان ، راجہ یعقوب خان، یوسف چوہدری ، خواجہ لطیف ، تو قیرلون ، اعجاز ملک ، فاروق رولوی ، نعیم راجہ ، اسد حسین اور دیگر مہمانوں میں کافی تعداد میں خواتین اور مرد حضرات جن میں دیگر رفاہی تنظیموں کے نمائندے اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کے نمائندے احتشام قریشی ، ورلڈ نیوز ٹی وی کے عرفان طاہر ، انسپائر ریڈیوں لوٹن کے طارق چوہدری اور آصف شریف بھی موجود تھے ، بنیادی طور پر یہ ایک تاریخی ایونٹ تھا، قارئین کرام اب دو دن بعد 27 اکتو بر بھی آ رہا ہے اس دن ہندستان نے معاہدے اور اخلاقی قدروں کو پامال کرتے ہوئے جموں کشمیر میں فوجیں اتاری تھی یہ دن بھی کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ایک بار 27 اکتوبر کو ایک پر امن مارچ ڈاؤننگ سٹریٹ لندن سے ہندوستان کے ہائی میشن تک کیا جائے گا ، اس بار منتظمین جن میں آل پارٹی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور جنرل سیکرٹری انعام الحق خواجہ اور دوسرے ذمہ داروں نے برطانیہ بھر کے شہروں کا دورہ کر کے لوگوں کو متحرک کیا ہے ۔ اس بار انشاہ اللہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین بچے و مرد حضرات ہزاروں کی تعداد میں احتجاج میں شامل ہو کر قومی و ملی فریضہ سر انجام دینگے ، قارئین کرام کی یاد دہانی کیلئے کہ ابھی تک مسئلہ کشمیر کسی قسم کی کوئی پیش رفتہ نہیں ہوئی اور لگتا ہے۔ کہ نہ کچھ ماضی قریب میں ہوگا اس لئے ہمیں مسلہ کے منصفانہ اور پائیدار حل جو استصواب رائے سے ہوگا پر دیمی اور پورے خلوص کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا اور میں میں کی رٹ کو چھوڑنا ہوگا ، قارئین کرام کشمیر کی تقسیم یا اورکوئی ایسا فارمولا لانا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں جو کشمیریوں کو متحد کرنے میں رکاوٹ ہو ، ایک بار بھر کشمیری ڈاکسپو را اور دیگر ہمدردوں سے گزارش ہے کہ وہ اتوار 27 اکتوبر کو ہونے والے مظاہرے کو کامیاب کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے