پولیس کے چھاپے ، ناکے ، گرفتاری عمل میں نہ آسکی، مذہبی جماعتوں میں غم و غصہ،موت کی سزا دینے کا مطالبہ
راولا کوٹ (رپورٹ: ڈی نیوز 24)یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی)سے تعلق رکھنے والے ظہیر شریف تھانہ روالاکوٹ آزادکشمیر میں غداری اور توہین مذہب کے سنگین مقدمات میں پولیس کو تاحال مطلوب ہیں۔پولیس کے مسلسل چھاپوں کے باوجود کئی ماہ سے روپوش ہونے کے باعث تاحال گرفتار نہ سکے ۔تاہم مذہبی تنظمیوں میں ظہیر شریف کے گرفتاری نہ ہونے کے حوالے سے کافی غم وغصہ پایا جاتاہے جس کا اظہار انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوے کیا ۔مفرور ملزم ظہیر شریف اپنے خاندان سے بھی رابطہ منقطع کرچکا ہے اور مذہبی جماعتوں کے نشانہ پر بھی ہے ۔مذہبی جماعتوں نے ملزم کے اہل خانہ کو بھی مطلع کیا ہے کہ اسکی سر کی قیمت رکھی جائیگی کیونکہ وہ توہین مذہب کا مرتکب ہوا ہے جس کی سزا صرف اور صرف موت ہے