راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہمیں دشمن کی سازش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ راولاکوٹ میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہے۔ ترقی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس نے اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا۔ اجتماعی ذہانت سے مسائل کا حل ضروری ہے، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔