اسکاٹ لینڈ:بچوں میں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان کا انکشاف

گلاسگو:بچوں میں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان کاانکشاف ہواہے۔ چیرٹی چائلڈ لائن جو 19سال سے کم عمر کے بچوں کو نفسیاتی مسائل اور ان کی فلاح و بہبود پر مدد فراہم کرتی ہے اس نے گزشتہ ایک سال کے دوران 8190سیشن کئے، جن میں نصف سے زیادہ یعنی 55 فیصد دماغی صحت کے بارے میں تھے۔ ایک ہزار بچے ایسے پائے گئے جو خودکشی کا رحجان رکھتے تھے، 4485ڈیپریشن اور اضطراب کے مریض تھے ، 671نے خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچا ۔ اسکاٹش مینٹل ہیلتھ کی وزیر میری ٹاد نے کہا ہےکہ ہم بچوں اور بڑے افراد کی ذہنی صحت کے لئے سالانہ 16ملین پونڈ صرف کرتے ہیں۔ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 58ہزار سے زیادہ افراد نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ ایڈمن ایلڈ چائلڈ لائن کے سروس کے سربراہ نے کہا کہ نئی سروس سے طالبعلموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے اور ان کی ذہنی کیفیت تیز ہوئی ہے یہ سہولت ہر اس فرد کو میسر ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے