مقبوضہ کشمیر الیکشن، نیشنل کانفرنس نے میدان مارلیا، بی جے پی 29، کانگریس 6 سیٹیں جیت سکی

سری نگر:بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات2024کے نتائج کا اعلان نیشنل کانفرنس کلین سو یپ کر گئی ، کہیں جشن تو کہیں غم رہا، وادی کشمیر سے بی جے پی کو ایک نشست بھی نہ مل سکی ۔وزارت اعلیٰ کے مودی کے امیدوار رویندر رینا شکست کے بعد مستعفی سجاد غنی لون جیتنے میں کامیاب آزادی پسند لیڈر ہاشم قریشی نے نتائج 5اگست 2019کے مودی فیصلہ پر قوم کا عدم اعتماد قرار دے دیا خیمہ آزادی سے بغاوت کر کے الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے تمام امیدواران اور افضل گورو شہید کے بھائی اعجاز گورو حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم خان کے بھائی منیر خان چاچا آزادی سرجان برکاتی بھی شکست سے دوچار ہوگئے ۔جموں کشمیر میں این سی کانگریس اتحاد کی سرکار طے ، وزیر اعلیٰ کون ہوگا فیصلہ آنا ابھی باقی،سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجامفتی ، اپنی پارٹی جموں کشمیر کے صدر سابق وزیر الطاف بخاری ، عمران انصاری بی جے پی کے صدر ، رویندر رینا کو شکست کا سامنا،
دفعہ 70اور 35Aکی بحالی کا امکان بڑھ گیا انجنئیر رشید کے بھائی خورشید شیخ بھی کامیاب ہو گئے گزشتہ روز سخت ترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی 90نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی ہوئی جس دوران نیشنل کانفرنس نے 42سیٹوں پر بھاری برتری حاصل کر لی ۔ان کے بعد بی جے پی نے 29اور کانگریس نے 6سیٹوں پر بھاری اکثریت سے جیت لی ہیں ۔ ادھر جیت درج کرنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے کارکنوں اور ووٹروں نے جشن منایا ۔زرائع کے مطابق جموں کشمیر کی 90اسمبلی سیٹوں کے نتائج منظر عام پر آئیں ۔ جس دوران نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے بطور ابھر کر سامنے آئی۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح 8بجے سے ہی گنتی مراکز پر ووٹ شماری کا عمل شروع ہو اور دن بھر یہ عمل جاری رہا ۔
صبح سے ہی نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے ۔ جونہی انتخابات کیلئے ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا تو ضلع سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے برتری حاصل کرنے شروع کرد ی اور نتائج کے اعلان کے آخر پر سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امیدوارں نے تما م سیٹوں پر جیت درج کر لی ۔اسی طرح سے نیشنل کانفرنس نے بارہمولہ ضلع میں بھی کلین سویپ کیا جبکہ اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس اتحاد کے تمام امید وارں نے جیت لی اننت ناگ میں جماعت اسلامی بھی بڑی ریلی کر کے میدان میں اتری مگر جماعت اسلامی کے سیار ریشی سابق لیڈر حزب المجائدین کو یوسف راتھر المعروف یوسف تاریگامی سے شکست ہوئی اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد للہ نے گاندربل اور بڈگام ، میر سیف للہ نے ترہگام ، قیصر جمشید لون نے لولاب ، وحید الرحمان پرہ نے پلوامہ ، شوکت حسین گنائی نے زینہ پورہ ، ڈاکٹر بشیر ویری نے سریگفورہ بجبہاڑہ سے جیت حاصل کر لی
انہوں نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کو شکست دی ۔ اسی طرح سے کانگریس کے غلام احمد میر نے ڈورو ، طارق حمید قرہ نے سنیٹرل شالہ ٹینگ ، سجاد غنی لون نے ہند واڑہ ، انجینئر رشید کے بھائی خورشید شیخ نے لنگیٹ ، کنگن سے میاں الطاف کے فرزند میاں مہر علی ، سرینگر کے خانیار سے علی محمد ساگر ، ان کے صاحبزادے سلمان علی ساگر نے حضرت بل ، تنویر صادق نے زیڈی بل ، احسان پردیسی نے لال چوک اور مشتاق گورو نے چھانہ پورہ حلقہ سے اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کو شکست دیکر جیت لی ہے ۔اسی طرح سے گلمرگ سے نیشنل کانفرنس کے فاروق شاہ ، پٹن سے ریاض بیدار اور حانصاب بڈگام سے سیف للہ بٹ ، چاڈورہ سے عبد الرحیم راتھر ، بیورو سے بھی نیشنل کانفرنس کے امید وار ن کی کامیابی کا اعلان ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کی جیت کے ساتھ ہی پارٹی خیمے میں خوشی دیکھنے کو ملی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان و ووٹروں نے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
خیال رہے کہ سخت ترین سیکورٹی حصار میں جموں کشمیر کے 20مراکز پر ووٹ شماری ہو ئی ۔ حکام نے بتایا کہ گنتی مراکز کے ارد گر د سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی غیر مجاز شخص احاطے میں داخل نہ ہو۔متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے اختتام کے بعد سے ان سٹرانگ رومز کے ارد گرد سخت نگرانی رکھی گئی تھی جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھی گئی تھی پھانسی پانے والے افضل گورو کے بھائی اعجاز گورو چاچا آزادی کے نام سے مشہور سرجان برکاتی حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم خان کے بھائی منیر خان سمیت جماعت اسلامی کے تمام امیدواران کو شکست ہوگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے