ریاض :سعودی عرب میں پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ / گلف کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور ادبی تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین شریک تھے۔پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں منیر ہانس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری لیڈر شپ سمیت جیالوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کی ہے اور پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پارلیمانی سیاست کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور اسی کی بدولت ملک کو اچھی پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور ہم صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔تقریب سے پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا، صدر ریاض ریجن احسن عباسی، جنرل سیکرٹری رانا عدیل، سنئیر رہنما پی وائے او وسیم ساجد، صدر پی وائے او مڈل ایسٹ / گلف احتشام جاوید کولی، صدر کلچرل ونگ قاضی اسحاق میمن، صدر وومن ونگ فرح احسن دیگر سیاسی، سماجی و ادبی جماعتوں کے عہدیداروں عدنان اقبال بٹ، محمود الحق ڈوگر، خالد اکرم رانا، ممتاز خان، حنیف بابر، پروفیسر اویس، زیب خان، الیاس رحیم، وقار نسیم وامق اور دیگر نے میاں منیر ہانس کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے اور ایک گلدستے کی مانند ہے جو پردیس میں رہتے ہوئے دیس کا نام روشن کر رہے ہیں۔