مرکزِ دعوتِ اسلامی میں پاکستان سے تشریف لائے خلیفہ امیراہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری کی خصوصی شرکت
یونان( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) ایتھنز میں فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان سے خلیفہ امیراہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایتھنز میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے بھی کثیر تعداد نے عاشقان ِ رسول نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر 2 روزہ دورے پر یونان تشریف لائے خلیفہ امیراہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری نے روز مرہ کی زندگی کو سنت اور شریعتی طریقے سے گزارنے کیلئے قرآن اور سنت کی روشنی میں بیان فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان وہ ہے جو قلب سے کلمہ پڑھتا ہے اور اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق اللہ اور اس کے رسولﷺ کی پیروی کرتے گزارتا ہے۔خلیفہ امیراہلسنت، کا بیان سننے اور ان سے ملاقات کیلئے یونان میں مقیم تمام مکتوب فکر کے افراد کے علاوہ یونان کے دور دراز علاقوں سے عاشقانِ رسولﷺ نے بھرپور شرکت کی۔خلیفہ امیر اہلسنت نے ایتھنز میں مرکز فیضانِ مدینہ میں قرآنی تعلیم اور نماز کی درست ادائیگی کیلئے کلاسز کے اجرا کا بھی اعلان کیا تاکہ یونان میں مقیم مسلماں بلخصوص نئی نسل اور نوجوان اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے اُمتِ مسلماں، دین کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیںجبکہ رسول کریم محمد مصطفی ﷺ کے حضور درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا ۔ خلیفہ امیر اہلسنت یونان کے دینی دورے پر انفرادی واجتماعی طور پر نیکی کی دعوتیں دینے کےلئے مختلف شخصیات ، مبلغین دعوت اسلامی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔