لوٹن : پاکستانی اسٹیج فنکاروں نے دھوم مچادی

البیلا پروڈکشن کا دورہ برطانیہ ،لوٹن کے مقامی ہال میں ’’رنگیلے طے البیلے ‘‘ کے نام سے اسٹیج ڈرامے کا انعقاد
لوٹن (رپورٹ: آصف شریف ) برطانیہ کے شہر لوٹن میں پاکستانی فنکاروں نے دھوم مچادی ، اسٹیج شوکا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز فیلمز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر لوٹن میں پاکستانی فنکاروں اور معروف اسٹیج آرٹسٹوں نے دھوم مچادی ۔ البیلا پروڈکشن اور ٹیم نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لوٹن کے مقامی ہال میں ’’رنگیلے طے البیلے ‘‘ کے نام سے اسٹیج ڈرامے کا انعقاد کروایا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف فنکاروں نے شرکا کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ۔ لوٹن ٹائون کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

پاکستان کے نامور فنکار ہنی البیلا ،سخاوت ناز ،اداکارہ دیدار ،اسد کیفی،گلفام اظہر ،رنگیلا اور طالب کیانی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے بہترین اور مزاحیہ فن کا مظاہرہ کیا ۔فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس پر شرکا نے خوب داد دی ۔

اسٹیج ڈرامے کے اختتام کے بعد فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے ۔ ڈی نیوز 24ٹی وی کے نمائندے آصف شریف نے پروگرام کی مکمل کوریج کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے