لوٹن : یوکے اسلامک مشن کی جانب سے چیرٹی پروگرام کا انعقاد

فنڈریزنگ کا بنیادی مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کرنا تھا ، شرکا کی بڑی تعداد میں شرکت
لوٹن ( رپورٹ: آصف شریف ) برطانیہ کے شہر لوٹن کے مقامی کمیونٹی ہال میں یو کے اسلامک مشن لوٹن نارتھ کے زیراہتمام فیملی چیریٹی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے لئے فنڈز ریزنگ کرنا تھا ۔تفصیلات کے مطابق یوکے اسلامک مشن لوٹن ناتھ کی جانب سے فلسطین کی فلاح و بہبود اور امداد کیلئے چیریٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی عوامی بالخصوص غزہ متاثرین کی امداد کیلئے فنڈریزنگ کی گئی ۔

چیرٹی پروگرام میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بچوں کیلئے کھیل کے پروگرام اورقرآن پاک کی تلاوت کا مقابلہ شامل تھا ۔خواتین کیلئے مہندی،کپڑوں اور مختلف اقسام کے کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ۔بچوں ،خواتین وحضرات نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی اور کھلے دل سے اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ فلسطینی عوام کی امداد کیلئے فنڈریزنگ کی ۔دو مرتبہ مائونٹ ایوریسٹ سمیت دنیا کی 14 پہاڑیاں سر کرنے والے برٹش بارن بنگلہ دیشی کوہ پیماہ اکیم رحمن نےیو کے اسامک مشن کے فنڈریزنگ پروگرام میں خصوصی سفیر کی حیثیت سے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے