لوٹن میں شعر خوانی کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد

برطانیہ بھر سے ادبی شخصیات سمیت کشمیری کمیونٹی، سماجی و سیاسی رہنمائوں کیبڑی تعداد میں شرکت
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے لوٹن میں شعر خوانی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں لوٹن سمیت برطانیہ بھر سے ادبی شخصیات سمیت کشمیری کمیونٹی، سماجی و سیاسی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھواری زبان اور ثقافت کے فروغ کیلئے لوٹن میں شعر خوانی کی عالیشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی ادبی شخصیات موجود تھیں ۔ اس کے علاوہ سیاسی ، سماجی رہنمائوں سمیت عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جی اینڈ اے انٹرٹینمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ڈیلو کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہونے والی محفل شعر خوانی کی تقریب میں معروف آرٹسٹ راجہ فریاد خان اور بابر سانول نے خوبصورت اور منفرد انداز میں شعر خوانی کرکے شرکا سے خوب داد وصول کی۔واضح رہے کہ اس ثقافتی پروگرام کی مکمل میڈیا کوریج ڈی نیوز 24 ٹی وی نے کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے