برمنگھم : صحافی برادری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سینئر صحافی ساجد یوسف کو نائب صدر پی پی سی یو ،چیئرمین کلچرل اینڈ لٹریری فورم منتخب ہونے پر مبارکباد
برمنگھم ( رپورٹ : ڈی نیوز 24ٹی وی ) اردو صحافت سے جڑے حقائق و مسائل پر مبنی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ادیب ، دانشور و ں سمیت صحافی برادری نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام ’’پاکستانی صحافت‘ ذمہ داریاں اور چیلنجز ‘‘ پر مبنی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ تھے جبکہ صدارت کے فرائض مرکزی صدر پاکستان پریس کلب یوکے ارشد رچیال نے ادا کئے ۔
تقریب میں سینئر صحافی ساجد یوسف کو پاکستان پریس کلب یو کے کے نائب صدر اور کلچرل اینڈ لٹریری فورم کے چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پوری ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ۔تقریب سے سینئر صحافی ظہور نیازی، سینئر صحافی ناصر زیدی ، تجزیہ نگار مظہر عباس ، ادیب و محقق یعقوب نظامی ، شاعر سجاد اظہر ، کالم نگار سید شبیر احمد شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے