پی پی سی یوکے کے صدر شیراز خان کا دورہ پاکستان

صحافی صفدر بخاری کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت ،دعائے مغفرت کی
آزاد کشمیر ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) پاکستان پریس کلب یوکے ( پی پی سی یو کے ) کے صدر شیراز خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی ، سماجی اور صحافی برادری سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مختصر دورے پر پاکستان تشریف لانے والے پاکستان پریس کلب یو کے کے صدر شیراز خان نے صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی جس میں کئی امور زیر بحث آئے جبکہ کوٹلی میں صحافی صفدر بخاری کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر معروف قانون دان عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے