لوٹن میں کمیونٹی کی سہولت کیلئے ’’دی حب‘‘ کا افتتاح

پی پی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل اظہر بڑالوی کے بھانجے عرفان چوہدری کا اہم اقدام ، میئر آف لوٹن یعقوب حنیف مہمان خصوصی
انشورنس ، ٹکٹنگ ، منی ٹرانسفر ،انڈیپنڈنٹ مورگیج کا بھی آغاز ،سیاسی سماجی ،کاروباری شخصیات کی شرکت ،نیک تمنائوں کا اظہار
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز24ٹی وی ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل اظہر بڑالوی کے بھانجے عرفان چوہدری نے لوٹن میں نئے کاروبار’’دی حب‘‘(The Hub)کا افتتاح کیا جس میں میئر آف لوٹن یعقوب حنیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،احتشام الحق قریشی کے علاوہ برطانیہ بھر سے سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق لوٹن ٹائون میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل اظہر بڑالوی کے بھانجے عرفان چوہدری نےکاروبار کا آغاز کیا جس میں میئر آف لوٹن ٹائون یعقوب حنیف مہمان خصوصی تھےجنہوں نے ربن کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح کیا ۔اس کے علاوہ برطانیہ کی دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں علامہ حافظ اعجاز نے کاروبار کی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی جبکہ سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، راجہ وحید اکبر ، ڈپٹی لیڈر کونسلر چوہدری جاوید حسین ، کے علاوہ سیاسی سماجی اور کاروباری اشخاص نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ’’دی حب ‘‘ میں کمیونٹی کے فائدے اور دیگر سہولیات کے تناظر میں انشورنس ، ٹکٹنگ ، منی ٹرانسفر اور عرفان چوہدری نے انڈیپنڈنٹ مورگیج کا بھی آغاز کر دیا جس کے باعث عوام کو تمام ضروری سہولیات میسر آئیں گی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔مہمان خصوصی یعقوب حنیف نے کہا کہ میری نیک تمنائیں عرفان چوہدری کے ساتھ ہیں اور ’’دی حب‘‘ سے کمیونٹی سمیت دیگر لوگوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل اظہر بڑالوی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوٹن کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے تمام تر سرورسزملیں اور لوگوں کو مختلف جگہ جانے کی بجائے ایک ہی جگہ سے تمام تر سہولیات دی جائیں۔عرفان چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں اور کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہیں اس کے علاوہ دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام سے قبل علامہ حافظ اعجاز نے کاروبار کی خیر وبر کت کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے