لوٹن : سینئر صحافی شیراز خان کیلئے بڑا اعزاز

کمیونٹی کی خدمت کے اعتراف میں شیراز خان کو لندن ہنسلو بارو کونسل کی جانب سے تعریفی سند ( شیلڈ ) دی گئی
پاکستانی نژاد کمیونٹی نے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ،کریڈٹ جمہوری نظام کو جاتا ہے ،کونسلر افضال کیانی
لندن (رپورٹ/ڈی نیوز 24ٹی وی )بارو آف ہنسلو کونسل کے مئیر کونسلر افضال کیانی نے سینئر صحافی ،کالم نویس ،اوصاف فورم کے انچارج اور پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر شیراز خان کو انکی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریوں کے ذریعے کمیونٹی کی بہترین خدمات پر تعریفی سند (شیلڈ) سے نوازا ۔اس موقع پر سینئر صحافی ودود مشتاق، کونسلر شکیل ملک، سیاسی و کاروباری شخصیت محمد ندیم بھی موجود تھے ۔
مئیر افضال کیانی نے کہا کہ پاکستانی نژاد کمیونٹی نے برطانیہ میں ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا جس کا کریڈٹ یہاں کے جمہوری نظام کو جاتا ہے جو یکساں بنیادوں پر ہر کسی کو مواقع فراہم کرتا ہے ساتھ ہی میڈیا کمیونٹی کے مسائل کو بھی اجاگر کرتا ہے جس سے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ اچھے کاموں کی تحسین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے جس سے دوسروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔
شیراز خان نے صحافت ،کالمز اور پروگرامز کے ذریعے برطانیہ بھر میں کمیونٹی کی خدمت کی جس کے اعتراف میں انہیں لندن ہنسلو بارو کونسل کی جانب سے تعریفی سند دی گئی جس پر شیراز خان نے مئیر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے