سابق میئر آف لوٹن راجہ وحید اکبر کی پروگرام ’’بیٹھک ‘‘ میں خصوصی گفتگو

پیدائش حیدر آباد میں ہوئی، تعلق آزاد کشمیر سے ، 7بار کونسلر رہا ، 2000میں میئر کے منصب پر فائز ہوا، سابق میئر لوٹن
قیمتی وقت دینے پر ڈی نیوز 24ٹی وی ،دیس پردیس کی پوری ٹیم لوٹن کے سابق میئر راجہ وحیدر اکبر کے تہہ دل سے مشکور
معروف ویب ٹی وی ڈی نیوز 24ٹی وی کے اشتراک سے دیس پردیس چینل کے خصوصی نشریاتی پروگرام’’بیٹھک‘‘ کے سینئر اینکر چاچا چوہدری نے سابق میئر آف لوٹن راجہ وحیدر اکبر سے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی ، ان کے ہمراہ پروگرام ’’بیٹھک ‘‘ کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ،پروڈکشن ٹیم کے ارکان اور کیمرہ مین بھی موجود تھے ۔ رسمی ملاقات کے بعد چاچا چوہدری نے یوٹیوب چینل’’دیس پردیس ‘‘ کا تذکرہ کیا ،انٹرویوز اور کمیونٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے والی شخصیات کے حوالے سے کہا کہ ہم ان تمام شخصیات کے پاس تشریف لے جاتے ہیں جنہوں نے دیار غیر میں اہم منصب حاصل کیا اور کمیونٹی کی خدمت کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
چاچا چوہدری نے سابق میئر لوٹن راجہ وحیدر اکبرسے چند سوالات کئے جہاں سے پروگرام کا آغاز ہوا ، راجہ وحید اکبر نے کہا کہ ان کی پیدائش صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کی ہے جہاں سے ان کے والدین انہیں واپس آزاد کشمیر لے گئے،ان کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشمیر کے ایک گائوں سے ہے اور وہیں سے انہوں نے پرائمری کی تعلیم حاصل کی ،جبکہ میرپور ہائی اسکول سے میٹرک اورمیرپور کالج سے بی اے کیا ۔ایم اے (ماسٹرز) کے دوران برطانیہ کیلئے اپلائی کیا اور یہاں چلا آیا۔
فوج میں جانے کا شوق تھا دو بار کوشش کی مگر امتحان پاس نہ کر سکا۔ میں اسٹوڈنٹ یونین کا حصہ تھا اورکالج کے زمانے سے ہی سیاست میں دلچسپی تھی ۔ والد صاحب زمیندار تھے ،میں نے شادی یہاں برطانیہ آکر کی جو کہ ایک ارینج میرج تھی ،فیملی میں ہی 33 سال بیت چکے ہیں۔ لندن اسکول سے ایم ایس سی اکنامکس پڑھ رہا تھا جسے سوشل ورک میں تبدیل کروایا ۔سیاست میں ایک قدرتی دلچسپی تھی ،لوکل سیاست میں 1995 میں پہلی بار جبکہ کل7 بار کونسلر بنا اورسن 2000 میں میئر منتخب ہوا،جب میں کونسلر بنا تو ٹائون ہال میں نماز کی ادائیگی کیلئے جگہ مختص کی اور باقاعدہ مسجد تعمیر کروائی جو آج تک استعمال ہو رہی ہے پھر 5 ملین پاونڈز کا کمیونٹی سینٹر بنوایا ۔کشمیر کی آزادی کیلئے بھی کوششوں میں حصہ لیا 7 سے 8 بار ریزولوشن پاس کروایا۔ فلسطین کے مسئلے پر بھی ریزولوشن پاس کروایا۔ لوٹن میں 28 سال سیاست کی ہے جب فلسطین کا مسئلہ ہوا میں نے لیبر پارٹی چھوڑ دی ۔ہماری کشمیری کمیونٹی یہاں اہمیت کی حامل ہے مگر رہن سہن ،موٹیویشن ابھی اس سطح پر نہیں گیا ۔
میری ایک بیٹی ڈاکٹر (دندان)،دوسری ٹیچر ،تیسری ادویہ بنانے والی فرم میں ہے جبکہ صاحبزادہ گریجویٹ ہے۔پروگرام’’بیٹھک ‘‘کے ذریعے میں پیغام دنیا چاہتا ہوں کہ تمام والدین اپنے بچوں کو وقت دیں ،ان کی بہترین تربیت کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریںاور ان کو ایک اچھا انسان بنانے کیلئے پہلے خود ایک مثال بنیں۔پروگرام کے اختتام پر ڈی نیوز 24ٹی وی اور دیس پردیس کی پوری ٹیم نے لوٹن کے سابق میئر راجہ وحیدر اکبر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے