لوٹن : قرآن اکیڈمی میں سالانہ ایوارڈ تقسیم تقریب کا انعقاد

ننھے طلبہ و طالبات نے حمد باری تعالیٰ ، تلاوت قرآن پاک ، نعت رسول ﷺ ، درود پاک اور تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیا
دیار غیر میں ایسے اداروں کا منظم ہونا مسلمان کمیونٹی کیلئے بہت مفید و فائدہ مند ہے، تقریب میں شریک ججز اور علمائے کرام کے تاثرات
لوٹن ( رپورٹ\ ڈی نیوز24ٹی وی ) لوٹن میں واقع جامعہ الاکبریہ میں قرآن اکیڈمی کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقسیم کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ننھے طلبا و طالبات کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ الاکبریہ میں قرآن اکیڈمی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ننھے منھے طلبا و طالبات نے حمد باری تعالیٰ، قرآن پاک کی تلاوت ، نعت رسول مقبول ﷺ ، درود و سلام اور انگریزی و اردو میں تقاریر کیں جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبا میں ججز نے ایوارڈز تقسیم کئے۔
برطانیہ بھر سے تشریف لانے والے علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کیا اور قران اکیڈمی کی کاوشوں کو خوب سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ایسے اداروں کا منظم ہونا مسلمان کمیونٹی کیلئے بہت مفید و فائدہ مند ہے ۔ہماری نوجوان نسل کو اس امر کی ضرورت ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے جڑیں اور اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی پیروی کریں ۔اس حوالے سے قرآن اکیڈمی کی کاوشیں انتہائی مطمئن اور متاثر کن ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے