لوٹن میں پوٹھوہاری ثقافتی کھیل کا انعقاد،برطانیہ بھر کےپہلوانوں نے حصہ لیا

بازو گیری پوٹھوہار کا معروف کھیل ،کھلاڑی مد مقابل پہلوان کے باوز کو پکڑتا جبکہ دوسرا پہلوان چھڑانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے
ورلڈ بینی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی اسپورٹس کمپلیکس میں مقابلے کا اہتمام ،میزبانی جی اینڈ اے انٹرٹینمنٹ اینڈپروڈکشن نے کی
لوٹن (رپورٹ/ڈی نیوز 24ٹی وی ) بازو گیری پوٹھوہار کا معروف کھیل ہے جس میں پہلوان اپنی طاقت سے مد مقابل پہلوان کے باوز کو پکڑتا ہے جبکہ دوسرا پہلوان چھڑانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ۔ طاقت اور بہتر حکمت عملی اور تجربہ کار پہلوان اس کھیل میں کامیاب ہوتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینی ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے ) کے زیر اہتمام لوٹن کے مقامی اسپورٹس کمپلیکس میں بازو گیری کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب کی میزبانی جی اینڈ اے انٹرٹینمنٹ اینڈپروڈکشن نے کی جس میں برطانیہ بھر سے متعددپہلوانوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مئیر آف لوٹن محمد یعقوب حنیف تھے جبکہ کونسلرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے پہلوان ہر سال بازو گیری یا بینی کے مقابلے کا اہتمام کرتے ہیں جس میں برطانیہ بھر کے پہلوان شرکت کر کے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ امسال یہ مقابلہ لوٹن میں انعقاد پذیر ہوا جس میں برطانیہ بھر سے پہلوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔ اس مقابلے کا اہتمام جی اینڈ اے پروڈکشن کے ذمہ دار ملک عباس نے کیا ۔ تقریب کے شرکاء نے اس صحت مند کھیل کو جاری رکھنے پر زور دیا اور اس کھیل سے معاشرے میں موجود برائیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
یوٹیوب چینل دیس پردیس (ڈی پی ) کے سینئر اینکر اور پروگرام بیٹھک کے میزبان چاچا چوہدری نے تقریب میں شرکت کی اور معزز مہمانوں سمیت دیگر افراد کو اپنی کھٹی میٹھی باتوں سے خوب لطف اندوز کیا ۔یاد رہے کہ بازو گیری پوٹھوہار کا معروف کھیل ہے جس میں پہلوان اپنی طاقت سے مد مقابل پہلوان کے باوز کو پکڑتا ہے جبکہ دوسرا پہلوان چھڑانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ۔ طاقت اور بہتر حکمت عملی اور تجربہ کار پہلوان اس کھیل میں کامیاب ہوتے ہیں ۔صحت مند معاشرے کیلئےجہاں کھیل ضروری ہے وہیںثقافت اور کلچر کے فروغ کیلئےایسے پروگراموں کا انعقاد دیار غیر میں ایک بنیادی اور اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے