’’آپ زندہ ہیں دلوں میں ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ محفل کا انعقاد

تقریب کا آغاز قرآن خوانی و ختم القرآن سے کیا گیا ،محفل قرات اور محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا سلسلہ بھی جاری رہا
راولپنڈی( رپورٹ:ڈی نیوز 24ٹی وی ) بین الاقوامی پروموٹر طالب کیانی کی جانب سے آرٹس کونسل میں ’’آپ زندہ ہیں دلوں میں ‘‘ کے عنوان پر تمام مرحوم فنکاروں کے ایثال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان اور اسماعیل بشیر سمیت دیگر شخصیات طالب کیانی کے ہمراہ موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع پنجاب آرٹس کونسل میں نصرت آرٹ پروموٹرز اور باالخصوص برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی پروموٹر طالب کیانی کی جانب سے راولپنڈی ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھو ہار کے تمام مرحوم فنکاروں کی یاد اور ان کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، محفل قرات اور محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور فنکاروں کے اعلیٰ درجات کیلئے دعا میں بھی شامل رہے ۔
مرحوم فنکاروں میں علائوالدین پاپا ، الحاج سلطان راہی ، ستار بزمی ، کبیر رحمانی ،طارق شاہ ،جمیل مرزا ، انور حسرت ، نذیر باغی ، سلطان محمود غازی ، خالد نسیم ایاز ، اقبال تبسم ، افضل پرویز ، علی دیپ ، نثار ناسک ،فاروق قیصر ، طفیل نیازی ، قربان نیازی ، صدیق دوسا ، مسعود خواجہ ، اختر امام رضوی ، وسیم حیدر ، راجہ خوشحال ، چوہدری اکرم ، حافظ مظہر ، قمر اسلام ، صوفی محمد عارف ، تنویر شاہ ، قاضی عبد الواحد ، راجہ ابراہیم ، ماسٹر نثار ، چوہدری وقار، سائیں فیاض کیانی ، چاچا آزاد ، فدا رنگیلا ، اسجد کاظمی ، دیقی ماما ، چوہدری الطاف ، جاوید علی ساجن ، ارشد حمید ، سید اسجد ، تنویر پیارا ، عدنان موجو ، اے حمید بابائے ریڈیو اور عزیز میاں قوال شامل ہیں ۔تقریب کا آغاز قرآن خوانی و ختم القرآن سے کیا گیا جس کے بعد مرحومین کے ایثال ثواب کیلئے دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد محفل قرات اور محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا سلسلہ جاری رہا ۔مہمانوں کے کیلئے طعام کا بہترین انتظام تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے