لوٹن : جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں سالانہ غوث الاعظمؒ کانفرنس کا انعقاد

عالمی شہرت یافتہ نعت خوان سید فصیح الدین سہروردی کی خصوصی شرکت ،خوبصورت آوازمیں کلام پڑھا ، شرکا پر سحر طاری
شرکا فلسفہ غوث الاعظم سے اپنے دلوں کو منور کرتے رہے ،علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی (ایم بی ای )نے خصوصی دعا فرمائی
لوٹن ( ڈی نیوز24ٹی وی )جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں سالانہ غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خوانِ مصطفی سید فصیح الدین سہروردی نے خصوصی شرکت کی اوراپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺبڑھیں،
تقریب میں برطانیہ بھر سے علمائے کرام اور ثنا خوانِ مصطفیٰ نے شرکت کی اور تقریب کو روح پرور بنایا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی (ایم بی ای )کی جانب سے سالانہ غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے علماء و ثنا خوانِ مصطفی نے شرکت کی جبکہ عالمی شہرت کے حامل نعت خواںسید فصیح الدین سہر وردی مہمان خصوصی کے طورپر تشریف لائے اور اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسولﷺ پیش کرکے شرکا پر سحر باندھ دیا۔ تقریب میں حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو فلسفہ غوث الاعظم سے اپنے دلوں کو منور کرتے رہے ۔تقریب میں شریک علماء نے انگریزی اور اردو خطابات میں غوث الاعظم ؒکی حیات مبارکہ کو عہد حاضر کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ،اور کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اللہ کے نیک لوگوں کی پیروی کریں اور خود کو اللہ کے احکامات میںچلنےوالا بنائیں ۔اس میں شک نہیں کہ اللہ کے برگزیدہ بندوں کی زندگی کا ہر گوشہ آنے والی نسلوں کے لیے قابل تقلید اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے ۔محفل کے اختتام پراللہ کے محبوب محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ قا ضی عبد العزیز چشتی (ایم بی ای) نے خصوصی دعا کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے