لوٹن : مدینہ مسجد کی توسیع کیلئے فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام

5دہائی قدیم مسجد کو 15لاکھ پائونڈ کے تخمینے سے مدینہ سینٹر بنانے کا ارادہ ، تقریب میں برطانیہ بھر سے علما سمیت عام شہریوں کی شرکت
شرکا نے کھلے دل سے امداد کی ، پروجیکٹ کیلئےپہلی بڑی کاوش میں تقریباًایک لاکھ اکہتر ہزار ایک سواپائونڈ کٹھے کر لئے گئے
لوٹن (ڈی نیوز 24ٹی وی )لوٹن کی قدیم مساجد میں ایک بڑا نام مدینہ مسجد کا ہے جسے5دہائیوں قبل ایک کمرے کے مکان میں تعمیر کیا گیا،اس قدیم مسجد کو مدینہ سینٹر بنانے کیلئے کافی عرصے سے تعمیراتی کام جاری ہے جس کے لیے مخیر حضرات فراخ دلی سے عطیات دیتے ہیں، اسی حوالے سے لوٹن میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نہ صرف لوٹن بلکہ برطانیہ بھر سے علماء اور عام شخصیات نے شرکت کی اور5.1ملین کے اس پروجیکٹ کیلئےپہلی بڑی کاوش میں تقریباًایک لاکھ اکہتر ہزار ایک سواپائونڈ کٹھے کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ مسجد کو کمیونٹی سینٹر کی طرز پر تعمیر کرنے کے لیے مسجد کی انتظامیہ اور نمازیوں نے 15لاکھ پاؤنڈ کے تخمینے سے بنانے کا ارادہ کیا ہے جس کیلئے لوٹن کے مقامی ہال میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی حتیٰ کہ ہال کی نشستیںکم پڑ گئیں ۔ مسجد میں نہ صرف پانچ وقت نماز ، جمعہ اور عید کی نمازیں پڑھائی جاتی ہیں بلکہ یہاں سے ایک بڑی تعداد میں طلبا و طالبات قران و حدیث کا علم حاصل کر رہے ہیں ۔
مدینہ مسجد میں کمیونٹی کے فلاحی کاموں کا باالخصوص اہتمام کیا جاتا ہے ۔تقریب میں علمائے کرام نے اس نیک کام کے حوالے سے اور مساجد کی افادیت سے شرکا کو آگاہ کیا۔ مدینہ سینٹر میں نہ صرف مسجد بلکہ اس میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے سینٹر تعمیر کیا جائے گا ۔ تقریب کے شرکا ء نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس نیک کام کی افادیت اور ضرورت پر اظہار خیال کیا ۔مدینہ سنٹر کی تعمیر سے نہ صرف دین کی اشاعت میں مدد فراہم ہو گی بلکہ اس سے کمیونٹی کو ایک بہترین سینٹر میسر ہو گا جہاں مختلف اقسام کے کمیونٹی پروجیکٹس کو شروع کیا جا سکے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے