سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ کی دیس پردیس سے خصوصی گفتگو

یوٹیوب چینل دیس پردیس(DP)پرپروگرام بیٹھک میں چاچا چوہدری کی سابق میئر لوٹن، کالم نویس، تجزیہ نگار اور سیاسی و سماجی رہنما محمد ریاض بٹ سے ملاقات اور انٹرویوسرد موسم میں لوٹن کی گلیوں کی سیر کرتے ہوئے چاچا چوہدری اچانک محمد ریاض بٹ جو ماضی میں لوٹن کے میئر بھی رہ چکے ہیں کے گھر جا پہنچے ۔ رسمی سلام دعا کے بعد باتیں طویل ہوتی گئیں گویا کہ چاچا چوہدری محمد ریاض بٹ صاحب کا انٹرویو ہی کربیٹھے۔چاچا چوہدری نے ہنسی مذاق سے گفتگو کا آغاز کیا جس کے بعد ریاض بٹ کے حوالے سے دیگر معلومات اکٹھی کیں ۔ابتدائی سوال برطانیہ آمد کے حوالے سے کیا جس پر سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ نے کہا کہ وہ 1967 میں یہاں آئےاور اب تک زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکے ہیں ،ان کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ابتدائی تعلیم (پرائمری )کوٹلی منڈی اسکول سے حاصل کی ،قرآن ناظرہ کی تعلیم استاد ولی داد سے حاصل کی۔ان کا کہنا ہے کہ میری بنیاد ماں باپ کے بعد ماسٹر غلام رسول نے بنائی ،وہ ایک لائق طالب علم تھے ۔
وہ اپنے کئی استادوں سے ہمیشہ متاثر رہے جن میں استاد ہیڈ ماسٹر منیر بٹ مجددی،ایوب صابر، پروفیسر ولی داد، ہیڈ ماسٹر انور بٹ، مولوی لعل دین، مولوی فضل الحق شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے