قاضی عبد العزیز چشتی کی اہلیہ کی یاد میں ختم شریف کا اہتمام

جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں محفل کا انعقاد،برطانیہ بھر سے علماء کرام ، قراء ، نعت خوان ، سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات کی شرکت
مرحومہ کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں،شرکا کی قاضی عبد العزیز چشتی ( ایم بی ای ) سے اظہار تعزیت،روح پرور مناظر
لوٹن ( ڈی نیوز 24ٹی وی ) جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں قاضی عبد العزیز چشتی (ایم بی ای )کی اہلیہ کا سالانہ ختم شریف منعقد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے علماء کرام ، قراء حضرات ، نعت خوان مصطفی ، سیاسی ،سماجی ،کاروباری اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے جہاں رب تعالیٰ سے دعا گو ہوئے وہاں قاضی صاحب اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق قاضی عبد العزیز چشتی ( ایم کی بی ) کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ اسلامہ غوثیہ میں سالانہ ختم شریف کا اہتمام کی گیا جس میں برطانیہ بھر سے علماء کرام ، قراء حضرات ، نعت خوان مصطفی ، سیاسی ،سماجی ،کاروباری اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔شرکا نے قاضی عبد العزیز چشتی سے اظہار تعزیت بھی کی۔تقریب میں قراء حضرات نے جہاں کلام پاک سے قلوب کو انوار خدا وندی سے منور کیا وہاں نعت خوان خضرات نے حب رسول اور آل رسول سے سینوں کو گرمایا ، علمائے ملت نے ماں کی قدر و منزلت سے محفل کے شرکا کو آگاہی دی ۔ اس پاک و با برکت محفل کا اختتام قاضی عبدالعزیز چشتی نے انتہائی دل سوز دعا سے کیا جس کے بعد وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے