مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف نے نئی تاریخ رقم کردی

لوٹن ٹائون ہال میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا اہتمام ، میاں محمد بخش کا خصوصی خطاب
لوٹن ( رپورٹ/ڈی نیوز 24ٹی وی)لوٹن ٹائون ہال میں مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف نے نئی تاریخ رقم کردی ۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پہلی بار کسی میئر کی جانب سے محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقاد کیا گیا جس میں امام و خطیب جامعہ مسجد میاں محمد بخش کھڑی شریف علامہ مفتی زبیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حضورکی شان کریمی اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق میئر آف لوٹن یعقوب حنیف کی جانب سے لوٹن ٹائون ہال میں محفل میلاد مصطفی ؐ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امام و خطیب جامعہ مسجد میاں محمد بخش کھڑی شریف علامہ مفتی زبیر احمدتھے جبکہ سینٹرل مسجد لوٹن کے امام علامہ حافظ اعجاز ، الحرا ایجوکیشن سنٹر کے مہتمم پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، ایم پی لوٹن ریچل ہوپکن کے علاوہ محفل میں کونسلرز ، سیاسی ، سماجی و دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز درود و سلام سے ہوا اور شرکا نے خوبصورت انداز میں مشترکہ طور پر نبی کریم ؐ کے حضور درود و سلام پڑھا جس کے بعد امام الانبیا ؐ کی ولادت کی مناسب سے کیک بھی کاٹا گیا۔
مہمان خصوصی امام و خطیب جامعہ مسجد میاں محمد بخش کھڑی شریف علامہ مفتی زبیر احمد نے اپنے خطاب میں رسول کریم ؐ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو امام الانبیا ؐکی طرز پر زندگی گزارنے ،حضور ؐکے اسواہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے پر پر زور دیا ۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حضور ؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آج معاشرے میں بگاڑ اور اولادوں کی نافرمانی سے پریشان والدین کو چاہیے وہ اپنی زندگی حضور ؐکی سیرت کے مطابق گزاریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے