لوٹن: یورپ کی سب سے بڑی محفل میلاد النبیﷺکانفرنس کا انعقاد

دنیا بھر سے علما کرام , ڈپٹی ہائی کمیشن کی شرکت،غیر مسلم کمیونٹی نے بھی خطاب کیا
لوٹن ( ڈی نیوز 24ٹی وی ) برطانیہ میں 12ربیع اول اور میلاد مصطفی ؐکی سب بڑی اور اکتالیس سال سے جاری محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں قاضی عبدالعزیز چشتی (ایم بی ای )نے ہر سال کی طرح امسال بھی تقریب کا بھر پور انعقاد کیا ،جس میں لوٹن کونسل کی انتظامیہ ، پاکستان ہائی کمیشن لندن ،علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی ، سجادہ نشین اجمیر شریف پاکستان پیر سید بلال حسین چشتی ، آستانہ عالیہ پناگ شریف کشمیر پیر سید غفور حیدر شاہ ، علامہ طیب الرحمن ہزاروی ، علامہ محمد اقبال قریشی ، قاری اجمل علی قادری ، پیر محمود احمد عباسی ، صابزادہ ضیاالمصطفیٰ ، سید الطاف حسین شاہ کاظمی ، تصدق رسول نقشبندی ، امجد رشید صائم چشتی گولڑوی ، شہباز قمر فریدی ، حافظ احمد رضا قادری ، قاری شاہد محمود ،سابق مئیر ریاض بٹ،سابق ڈپٹی لیڈر راجہ اسلم خان،سابق میئر طاہر ملک،سابق میئر راجہ وحید اکبر،ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف سمیت پاکستان اور برطانیہ سے علمائے کرام ، حفاظ و نعت خواں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں گزشتہ اکتالیس سال سے مسلسل میلاد مصطفی ؐکی عظیم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امام الانبیا کی حمد و ثنا بیان کر کے عاشقان رسول کے قلوب و ازہان کو منور کیا جاتا ہے۔ قاضی عبدالعزیز چشتی مرکزی سیکریٹری جنرل اہلسنت والجماعت برطانیہ و یورپ کی سر پرستی میں نہ صرف برطانیہ بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی بلکہ دنیا بھر سے حفاظ قاری و نعت خوان حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شریک ہو کر آقائے دوجہاں ؐسے محبت و عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔
تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ڈپٹی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے خصوصی شرکت کی اور نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو رسول کریم ؐ کے طرز پر گزارنے کا درس دیا۔ میلاد مصطفی ؐکی اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم کمیونٹی رہنما بھی شریک ہوتے ہیں۔
تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ڈپٹی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے خصوصی شرکت کی اور نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو رسول کریم ؐ کے طرز پر گزارنے کا درس دیا۔ میلاد مصطفی ؐکی اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم کمیونٹی رہنما بھی شریک ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف،منتخب ممبر پارلیمنٹ سارہ اوون اور ریچل ہوپکن ، لیڈر آف لوٹن بارو کونسل ہیزل سیمن ،محمد یاسین ایم پی ، پی سی سی بریڈفورڈشائر پولیس ،پولیس چیفس اور لوٹن بارو کونسل کی دیگر انتظامیہ کے اہم افسران کے علاوہ کونسلرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہیں حضور کے اسواہ کی روشنی میں امن و بھائی چارے کا پیغام عام دیا گیا۔
تقریب میں مرکزی صدر اہلسنت و الجماعت برطانیہ و یورپ سمیت پاکستان کے نامور نعت خوان خضرات نے شرکت کے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے ۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو رات گے تک حضور ؐ کی سیرت کے پھول چن کر اپنی زندگی کو روشن کرنے کا ذریعہ بناتے رہے ۔ تقریب کے شرکا نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیاں حضور اکرم ؐکی زندگی کے مطابق گزار کر اپنی زندگی و آخرت کو سنوارنے پر توجہ دینا ہو گی۔ غیر مسلم ممالک میں نبی کریم ؐکے امتی اپنے کردار سے پہچانے جانیں جائیں تو ہمارے میلاد منانے کا حقیقی فائدہ ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے