لوٹن :ربیع الاول کی مناسبت سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد

مہمان خصوصی مولانا سعید یوسف خان کا خصوصی خطاب ، شرکا کی بڑی تعداد میں شرکت
ماہ ِنور کی خصوصیا ت پرمذہبی رہنمائوں ،علما کرام کے بیانات،ڈی نیوز 24ٹی وی کی کووریج
لوٹن ( ڈی نیوز 24ٹی وی ) ماہ ربیع الاول کے حوالے سے گزشتہ شب لوٹن میں رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مفتی عبد الہنان ، مولانا رضا الحق سیالوی ،امیر جے یو بی مفتی محمد اسلم اور قاری عبد الرشید رحمانی کے زیر سرپرستی منعقد ہونےوالی کانفرنس میں پیر طریقت شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید یوسف خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض امیر جے یو بی لندن مفتی خالد محمود نے ادا کئے۔اسلام چینل کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ہرات ، مولانا عبد الرشید ربانی (یادگاراصلاف ) ، لارڈ قربان حسین ، میئر آف لوٹن یعقوب حنیف،قاری اسماعیل رشید و دیگر بھی خاص مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے ۔ مہمان خصوصی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ماہ مبارک کا احترام کرنا چاہئے ۔ نماز اور قرآن کی تعلیم پر عمل اور دوسروں تک یہ عمل پہنچانا چاہئے ۔ دین کو سمجھ کو اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے رسول خدا ؐ کے معجزات پر روشنی ڈالی ۔
مفتی سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دین اور مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کے مسلمان کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ وہ مسلمان ہے یا یہودی یا کوئی اور ، ہمارے معاشرے میں سہیونی اور یہودی نظام عام ہوچکا ہے ،لارڈ قربان نے کہا کہ ہمارے ہاں دو طبقے بن چکے ہیں ایک بے راہ روی کی جانب جبکہ دوسرا انتہا پسندی کی طرف چلا گیا ہے ۔ ہمیں اور خصوصاً علما کو چاہئے کہ معاشرے کی اصلاح کریں ۔انہوں نےرزق حلال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس بات پر عمل کیا جائے تو بہت سی برائیوں سے بچا جاسکتا ہے ۔
میئر آف لوٹن یعقوب حنیف نے قرآن کی آیت سے گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ آپؐ کی حیات مبارکہ ہر کسی کیلئے ایک مثال ہے تو جو کوئی بھی اس پر عمل پیرا ہوگیا ، گویا وہ جنت کا حقدار ہوگا اور اس کی آخرت خودبخود سنور جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی بہترین کیلئے ضروری ہے کہ نبیؐ کی پیروی اور سنتوں پر عمل کیا جائے۔تقریب میں شامل تمام شرکا نے اپنے ولولہ انگیز بیانات سے شرکا کے دل گرما دیئے ۔
تقریب میں ڈاکٹر اختر زمان ، امداد اللہ قاسمی ، امداد حسن نعمانی ، مفتی عبد الوہاب ، قاری ممتاز ، قاری نیاز احمد ، مولانا اسلم زاہد ، مولانا اقبال اعوان ، قاری طیب عباسی ، مولانا ابراہیم و دیگر شرکا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس کے علاوہ علمائے کرام میں قاری غلام نبی ، منظورالزماں ، حافظ اکرام ، حافظ نگین ، مفتی ذی الحق ، قاری عباس خان ، مولانا طاہر فیاض ، مفتی عمیر ، مفتی امان اللہ ، مولانا سہیل باوا ، مفتی محمود الحسن ، حاجی ذوالفقار ، حاجی اشرف ، مولانا عبد القیوم ، مولانا عبد العزیز ،مولانا نعیم ، مولانا جمیل ، مولانا رفیق شاہ ، مولانا جمال بادشاہ ، قاری اظہار الحق ، مولانا قاسم ، مولانا آفتاب ، مولانا محمود ، قاری حضرت علی ، مولانا نصیب الرحمن ، مولانا ابو بکر نذیر ، مولانا عمر حسین ، مولانا اسامہ صدیقی ، قاری ابرار شاہ ، مولوی عبد الراشد و دیگر شامل تھے ۔ اس کے علاوہ میئر آف لوٹن یعقوب حنیف سمیت دیگر لوکل کونسلرز ، سیاسی ، سماجی رہنمائوں بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے