لوٹن :پاک اوربھارت کے مابین دوستانہ چیریٹی میچ ، دونوں ٹیموں کے ڈاکٹرز مد مقابل

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے نے عباس فائونڈیشن کے تعاون سے کھیل کا انعقاد کیا
چیریٹی میچ کا مقصد پاکستان کے دیہی علاقوں میں بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے، ڈاکٹرز کی ڈی نیوز 24ٹی وی سے گفتگو
رپورٹ( اسرار احمد راجہ ) برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نہ صرف بیماریوں کی تشخیص کا کام کرتے ہیں بلکہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اور سرجنز یوکے ایسی تنظیمیں ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام کر رہی ہیں ۔ اس تنظیم میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز و سرجنز ہیں جو پاکستان کے مختلف گاؤں اور قصبوں میں جہاں بنیادی طبی سہولتیں میسر نہیں وہاں سہولتیں فراہم کرنے کا عظیم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔
سیلاب ، زلزلہ یا قدرتی آفات کے دوران بھی اے پی پی ایس یو کے نے نہ صرف امداد فراہم کی بلکہ برطانیہ سے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے۔ اے پی پی ایس یو کے پاکستان کے مختلف دیہی علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو ٹرینگ کا بھی کام کرتے ہیں ۔ڈاکٹرز کی اس تنظیم نے عباس چیریٹی کے تعاون سےکرکٹ میچ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اور انڈین ڈاکٹرز مدمقابل تھے ۔ اس دوستانہ چیریٹی میچ کا مقصد عوام کو آگاہی دینا اور عباس چیریٹی کے ساتھ ملکر پاکستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا ۔کرکٹ میچ کے دوران ڈاکٹر ز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں صحت کی سہولیات کی بہتر فراہمی ہے جس کے لیے ڈاکٹر نہ صرف فنڈ فراہم کرتے ہیں بلکہ پاکستان کے مختلف دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کو بہتر صحت کیلئے رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان کے دیہی علاقے جہاں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں وہاں پر بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقیناً ایک بڑا و سعادت والا کام ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے